۳۰ شهریور ۱۴۰۳ |۱۶ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 20, 2024
آقا حسن صفوی موسوی

حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر آقا حسن صفوی موسوی نے لبنان میں غاصب اسرائیل کی جانب سے کیے گئے پیجر دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آقا سید حسن الموسوی الصفوی نے لبنان میں ہونے والے پیجر دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صیہونی سازش ہے جو ہمیشہ موقع کی تلاش میں ہوتا ہے کہ کب حملہ کریں، کیونکہ ان کا اصول ہی دہشتگردانہ حملہ کرنا ہے۔

آقا حسن نے کہا کہ جو بھی فلسطین و غزہ کی حمایت میں بولتا ہے وہ غاصب صیہونیوں کی نظروں میں بڑا دشمن ہے اور آج لبنان کو اسی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر نے کہا کہ لبنان میں کمیونیکیشن ڈیوائس کے ذریعے سے دھماکے، اسرائیل اور اس کے حواریوں کی جانب سے جنگی اخلاقیات اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .